Actress
and host Veena Malik says that the Turkish drama"Ertugrul" has buried
the slogan of “Mera Jism, Meri Marzi”
Actress Veena Malik, referring to the
extraordinary popularity of Turkish drama serial "Ertugrul Ghazi" in
Pakistan, said that Turkish drama Ertugrul Ghazi is becoming more popular in
Pakistan than Turkey, which proves that the thinking and choice of the
Pakistani people is still in accordance with Islamic traditions.
Veena Malik further said that the popularity
of this drama has buried the slogan, Mera Jism, Meri Marzi ("My body is my
will"). If Pakistani industry is to be destroyed, Western culture must be
abandoned.
It should be noted that the drama serial
"Dirlish Ertugrul" is being dubbed in Urdu under the name
"Ertugral Ghazi" in Pakistan. The first episode of this drama has
broken the record of popularity on YouTube. The first installment of "Ertugrul
Ghazi" has been viewed more than 30 million views on YouTube in three
weeks, while the drama was viewed 12 million views in 12 years in Turkey.
The
popularity of the play can also be gauged from the fact that the main actors of
"Ertugrul Ghazi", Ertugrul and Halima Sultan (Anjan Altan and Asri
Baljak) have gained the status of favorite actors of Pakistanis; While
Pakistani social media is full of drama actors and lively dialogues.
Turkish actors could not ignore the love of
Pakistanis and various drama actors including Anjan and Asri have not only sent
loving messages to Pakistanis from Turkey but have also expressed their desire
to meet their Pakistani fans.
ارطغرل نے ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کے
نعرے کو دفن کردیا، وینا ملک
اداکارہ و میزبان وینا ملک کا کہنا ہے کہ ترک ڈرامے ’’ارطغرل‘‘ نے
میرا جسم میری مرضی کے نعرے کو دفن کردیا ہے۔
اداکارہ وینا ملک نے ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل
غازی‘‘ کی پاکستان میں غیر معمولی مقبولیت کے حوالے سے کہا ہے کہ ترک ڈراما ارطغرل
ترکی سے زیادہ پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام
کی سوچ اور پسند آج بھی اسلامی روایات کے مطابق ہے۔
وینا ملک نے مزید کہا اس ڈرامے کی مقبولیت نے
“میرا جسم میری مرضی” نعرے کو دفن کردیا ہے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچنا
ہے تو مغربی کلچر کو چھوڑنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ڈراماسیریل ’’دیریلش ارطغرل‘‘
پاکستان میں ’’ارطغرل غازی‘‘ کے نام سے اردو زبان میں ڈب کرکے پیش کیا جارہا ہے۔
اس ڈرامے کی پہلی قسط نے ہی یوٹیوب پر مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔
’’ارطغرل غازی‘‘ کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر تین ہفتوں میں 30 ملین ویوز یعنی 3 کروڑ
سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جب کہ ترکی میں اس ڈرامے کو 5 برسوں کے دوران 12 ملین ویوز
یعنی ایک کروڑ 20 لاکھ بار دیکھا گیا تھا۔
ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا
جاسکتا ہے کہ ’’ارطغرل غازی‘‘ کے مرکزی اداکاروں ارطغرل اور حلیمہ سلطان (انجن
التان اور اسریٰ بلجک) نے دیکھتے ہی دیکھتے پاکستانیوں کے پسندیدہ اداکاروں کا
درجہ حاصل کرلیا ہے ۔ جب کہ پاکستانی سوشل میڈیا ڈرامے کے اداکاروں اور جاندار
مکالموں سے بھرا پڑا ہے۔
ترک اداکار بھی پاکستانیوں کی محبت کو نظر انداز
نہ کرسکے اور انجن اور اسریٰ سمیت ڈرامے کے مختلف اداکاروں نے ترکی سے پاکستانیوں
کے لیے نہ صرف محبت بھرے پیغامات بھیجے ہیں بلکہ اپنے پاکستانی مداحوں سے ملنے کی
خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔
Categories:
Showbiz
0 comments:
Post a Comment
if you have any questions, Plz let me know @ crossroads919@gmail.com