Drop Scene of Girl Marriage with Girl in Rawalpindi

Asma Bibi (Ali Akash), who calls herself a boy, divorced his wife Neha Ali instead of proving her gender by getting medical treatment.

On the issue of girl-to-girl marriage, Neha Ali's father has filed a petition in the High Court through Advocate Amjad Janjua to declare the marriage illegal and unlawful, on which the Lahore High Court Rawalpindi Bench Asma was ordered to undergo medical treatment to prove her gender.


Instead of seeking medical treatment for Akash Ali or Asma, he went into hiding and replied to the court that the medical test was not being conducted due to corona disease, on which the court granted further respite from the government hospital. He had ordered to submit the report in the court.

In this regard, Advocate Amjad Janjua told that the alleged boy in the case Ali Akash has divorced Neha Ali, Ali Akash alias Asma Bibi has not got medical treatment yet which proves that Asma Bibi pretended to be Ali Akash. She is actually the girl who married Neha Ali illegally.

He further said that not getting medical treatment is also a violation of the court order; the second biggest evidence is that now the alleged boy has divorced his wife Neha Ali, the matter will be presented before the court so that an appropriate order can be taken.

راولپنڈی میں لڑکی کی لڑکی سے شادی کا ڈراپ سین ہوگیا

ٹیکسلا میں لڑکی کی لڑکی سے شادی کا ڈراپ سین ہوگیا، خود کو لڑکا کہنے والی عاصمہ بی بی (علی آکاش) نے میڈیکل کروا کر اپنی جنس لڑکا ثابت کرنے کے بجائے اپنی بیوی نیہا علی کو طلاق دے دی۔

لڑکی سے لڑکی کی شادی کے معاملے پر نیہا علی کے والد نے ایڈووکیٹ امجد جنجوعہ کے ذریعے شادی کو غیر قانونی اور غیر شرعی قرار دینے کے لیے ہائی کورٹ میں پیشن دائر کررکھی ہے جس پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے مبینہ لڑکے (علی آکاش یا عاصمہ) کو اپنی جنس میل ثابت کرنے کے لیے میڈیکل کروانے کا حکم دیا تھا۔

اس عدالتی حکم پر آکاش علی یا عاصمہ کی میڈیکل کرانے کے بجائے گھر سے روپوشی سامنے آئی اور اس نے عدالت کو جواب دیا کہ کورونا مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے میڈیکل ٹیسٹ نہیں ہورہا جس پر  عدالت نے مزید مہلت دیتے ہوئے سرکاری ہسپتال سے میڈیکل کروا کر رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس حوالے سے ایڈووکیٹ امجد جنجوعہ نے بتایا کہ کیس میں مبینہ لڑکے علی آکاش نے نیہا علی کو طلاق دے دی ہے، علی آکاش عرف عاصمہ بی بی نے ابھی تک میڈیکل نہیں کرایا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عاصمہ بی بی نے علی آکاش بننے کا ڈرامہ رچایا، وہ دراصل لڑکی ہی ہے جس نے غیر شرعی اور غیر قانونی طور پر نیہا علی سے نکاح کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل نہ کرانا عدالتی حکم کی بھی خلاف ورزی ہے، دوسرا بڑا ثبوت اب مبینہ لڑکے نے اپنی بیوی نیہا علی کو طلاق دے دی ہے، اس معاملے کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ مناسب حکم لیا جائے۔


Categories:

0 comments:

Post a Comment

if you have any questions, Plz let me know @ crossroads919@gmail.com

Contact us

Name

Email *

Message *

 

Share if u Care