ShahidAfridi: Congrats to NZ. Obviously when your five,
six batsmen are sitting in dressing room in the first five overs, what do you
expect? My performance is key for the team. Bowling is good but I need to
score runs as well. Lesser mistakes are good in this format. I want to thank
the NZ crowd. It’s great playing here. There are beautiful, down to earth and
friendly people.
.ابتدائی بلے باز دھوکا دیں جائیں تو میچ کس طرح جیتا جاسکتا ہے،
. شاہد آفریدی
ویلنگٹن: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ جب ابتدائی 6 بلے باز جلدی آؤٹ ہو جائیں تو آپ میچ کس طرح جیت سکتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف فیصلہ کن میچ میں 95 رنز کی شکست کے بعد شاہد آفریدی سے جب پریزنٹر نے آج کے میچ میں کارکردگی کے حوالے سے سوال پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ جب ابتدائی 6 بلے باز جلد آؤٹ ہو کر ڈریسنگ روم میں بیٹھ جائیں تو آپ کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری پرفارمنس ہمیشہ سے ہی ٹیم کے لئے اہم رہی ہے، آج کے میچ میں بولنگ اچھی رہی لیکن بیٹنگ میں پرفارم نہیں کرسکا، ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ان پر قابو پانا ہوگا۔
آفریدی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ کھیلی، سیریز میں کامیابی پر کیوی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ ایک اور سوال پر آفریدی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ بہت اچھی جگہ ہے، میں یہاں دوبارہ ضرور آنا پسند کروں گا لیکن شاید کمنٹیٹر بن کر آؤں۔
0 comments:
Post a Comment
if you have any questions, Plz let me know @ crossroads919@gmail.com