Trump threatens to ban social media
President Donald Trump has accused social
networking sites of stifling the voice of the conservative class in the United
States, threatening to impose new rules or shut them down altogether.
In a tweet on Tuesday, he said Republicans
feel that social networking platforms suppress the voice of conservatives. We
will impose strict rules on them or shut them down before we allow them to do
so. These social media platforms made a similar failed attempt in 2016 and this
time they want to do it more cleanly.
President Trump tweeted on May 26 accusing
the governor of California of rigging the election by issuing an executive
order to vote by mail and millions without ballot papers. Someone attempts have
been made to influence the results by sending confirmations.
However, Twitter posted a "Get the
Fact" warning on President Trump's tweet, which, if clicked, indicates
that President Trump's statement is against the facts and that ballot papers
should only be provided to certified voters.
According to the world media, after this move
of Twitter, there has been a strong reaction from President Trump against
social media platforms. He also referred to this background in his tweet. He
said that the votes cast by post could be stolen; they could be forged and
fraudulent. The more you cheat, the more you win. The way social media does. He
also warned social media to correct its behavior immediately.
ٹرمپ کی سوشل میڈیا پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر امریکا میں قدامت پسند طبقے کی آواز دبانے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں نئے ضابطوں کا پابند کرنے یا مکمل بندش کی دھمکی دی ہے۔
منگل کو اپنے ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا
کہ ریپبلکنز محسوس کرتے ہیں کہ سماجی رابطے کے پلیٹ فورم قدامت پسندوں کی آواز
دباتے ہیں۔ انہیں ایسا کرنے دینے سے پہلے ہم ان پر سخت ضابطے لاگو کریں گے
یا انہیں بند کردیں گے۔ سوشل میڈیا کے ان پلیٹ فورمز نے 2016 میں ایسی ہی ناکام
کوشش کی تھی اور اس بار وہ زیادہ صفائی سے یہ کام کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے 26 مئی کو ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں کیلیفورنیا کے گورنر پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کا انتظامی حکم نامہ جاری کرکے انتخابات میں دھاندلی کرنے کی تیاری کررہے ہیں اور لاکھوں بیلٹ پیپر بغیر کسی تصدیق کے ارسال کرکے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کا آغاز ہوچکا ہے۔
تاہم ٹوئٹر نے صدر ٹرمپ کے اس ٹوئٹ پر ’’گیٹ دی
فیکٹ‘‘ کی تنبیہ چسپاں کردی جس پر کلک کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ کا بیان
خلاف واقعہ ہے اور بیلٹ پیپر کی سہولت صرف تصدیق شدہ ووٹرز ہی کو فراہم کی جائے
گی۔
عالمی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کے اس اقدام کے بعد صدر ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فورمز کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بھی اس پس منظر کا حوالہ دیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاک کے ذریعے دیے گئے ووٹ چوری ہوسکتے ہیں، ان میں جعل سازی اور دھوکا دہی ممکن ہے۔ جو جتنا زیادہ دھاندلی کرے گا وہ جیت جائے گا۔ جس طرح سوشل میڈیا کرتا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کو فوری طور پر اپنا قبلہ درست کرنے کی تنبیہ بھی کی۔
Categories:
World News
0 comments:
Post a Comment
if you have any questions, Plz let me know @ crossroads919@gmail.com