Actress Halima Sultan, who played the lead role in the Turkish drama Ertugrul
Ghazi, has been criticized for wearing western clothes.
Turkish actress Isra Beljik, who played the role of Halima Sultan in the drama
serial 'Ertugrul Ghazi', shared photos in western clothes on her Instagram
account, which shocked Pakistani fans who fell in love
with the actress and expressed their grief and anger.
What Fans
criticized Esra Bilgiç's
bold photos, saying how could she wear a dress after playing the role of Halima
Sultan, which is against Halima Sultan's
personality.
It should be noted that Ertugrul Ghazi was
first broadcast on Turkish state TV in 2014. Before being dubbed in Urdu, the
series has been aired in 60 different languages. The drama serial has been airing
on PTV daily since the first of
Ramadan.
ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں لیڈ رول ادا کرنے والی اداکارہ حلیمہ
سلطان مغربی لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
اسلامی تاریخ پر مبنی ترکش ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ کے آج کل پاکستان میں خوب چرچے ہیں
اور لوگ اس ڈرامے کو لے کر اپنے جذبات اور محبت کا اظہار کررہے ہیں تاہم جہاں سوشل
میڈیا پر ڈرامے کے کرداروں کی خوب پذیرائی ہورہی ہے وہیں کچھ مداح ڈرامے کے مرکزی
کردار کی ذاتی زندگی پر تنقید بھی کررہے ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا
کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ اسراء بلجیک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مغربی
لباس میں تصاویر شیئر کیں تو اداکارہ کے عشق میں گرفتار پاکستانی مداحوں کو شدید
دھچکا لگا اور انہوں نے اپنے غم وغصے کا اظہار بھی کیا۔
مداحوں نے اسرا بلجیک کی بولڈ تصاویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے کے بعد وہ یہ لباس کیسے پہن سکتی ہیں جو کہ حلیمہ سلطان کی شخصیت کے خلاف ہے۔
واضح رہے ارطغرل غازی پہلی بار 2014ء میں ترکی کے
سرکاری ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ اردو زبان میں ڈب کرنے سے پہلے یہ سیریز 60 مختلف
زبانوں میں نشر کی جاچکی ہے۔ یہ ڈرامہ سیریل یکم رمضان سے روزانہ پی ٹی وی پر
دکھایا جارہا ہے۔
Categories:
Showbiz
0 comments:
Post a Comment
if you have any questions, Plz let me know @ crossroads919@gmail.com