China is trying to hack the corona vaccine formula, the United States


U.S. investigators and intelligence agencies have revealed that hackers from China are trying to steal the formula and information of the Corona virus vaccine, which is undergoing rapid preparation.

An investigation report published in the Wall Street Journal and the New York Times claims that Chinese hackers are trying to hack research and other information about the US-made Corona virus vaccine, but with tight cybersecurity. Because they did not succeed in their goal.
US newspapers have reported that the FBI and cyber-security have confirmed the suspicious activities of Chinese hackers, saying that the hackers belong to the Chinese government, after which the staff has been alerted and China has been warned. A summary has been sent to the Foreign Ministry.

On the other hand, Chinese Foreign Ministry spokesman Xiao Lijian rejected the allegations of US investigative agencies, saying that China has condemned all kinds of cyber-attacks and considers this act ugly and illegal. China is at the forefront of research and development of corona virus vaccine, we do not need any research.

Tensions between the United States and China have risen sharply since the outbreak of the corona virus, and President Donald Trump has accused China of preparing the deadly virus at the Wuhan Laboratory, which China claims has been used by US troops. They were brought there.

چین کورونا ویکسین کے فارمولے کو ہیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے، امریکا



امریکی کی تفتیشی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں نے انکشاف کیا ہے کہ چین سے ہیکرز تیزی سے تیاری کے مراحل طے کرنے والی کورونا وائرس کی ویکسین کا فارمولا اور معلومات چوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 
امریکی اخباروں وال اسٹریٹ جنرل اور نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی انویسٹی گیشن رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چینی ہیکرز امریکا میں تیار ہونے والی کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق تحقیق اور دیگر معلومات کو ہیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم سخت سائبر سیکیورٹی کے باعث وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
امریکی اخباروں نے مزید لکھا کہ ایف بی آئی اور سائبر سیکیورٹی نے چینی ہیکرز کی مشکوک سرگرمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیکرز کا تعلق چین کی حکومت سے ہے جس کے بعد عملے کو مزید مستعد کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے چین کو وارننگ دینے کے لیے وزارت خارجہ کو سمری بھیج دی گئی ہے۔
دوسری جانب چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے امریکی تفتیشی اداروں کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چین ہر قسم کے سائبر حملوں کی مذمت کرتا آیا ہے اور اس عمل کو نہایت قبیح اور غیر قانونی تصور کرتا ہے۔ چین کورونا وائرس کی ویکسین کی تحقیق اور تیاری میں سب سے آگے ہیں، ہمیں کسی کی ریسرچ کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے ہی امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مہلک وائرس کی ووہان لیبارٹری میں تیاری کا الزام عائد کیا تھا جس پر چین نے دعویٰ کیا تھا کہ کورونا وائرس امریکی فوجی ووہان لائے تھے۔


Categories:

0 comments:

Post a Comment

if you have any questions, Plz let me know @ crossroads919@gmail.com

Contact us

Name

Email *

Message *

 

Share if u Care