The main actor of the drama serial
"Derelish Ertugrul", Engin Altan Doziyatan aka Ertugrul Ghazi, has
sent a loving message from Turkey to Pakistanis.
Turkey's most popular drama "Derelish
Ertugrul" has been dubbed in Urdu on Pakistan's state-run TV channel since
the first of Ramadan on the instructions of Prime Minister Imran Khan and is
being aired under the name "Ertugrul Ghazi".
The drama's excellent story, excellent acting
and lively dialogues have driven Pakistanis crazy and in just a few days
Ertugrul has become millions of fans in Pakistan. However, the actors who are
being praised the most are the play's lead actor Ertugrul Ghazi (Anjin Altan
Doziyatan) and his wife Halima Sultan (Asri Baljak).
Pakistanis have fallen under the spell of
their performance and are constantly showing their love for them on their
social media accounts. However, it is not that this series of expressions of
love is one-sided, but many actors of the play have responded to the love of
Pakistanis and thanked them for liking the play.
Yesterday, the hero of the drama and every
beloved actor of Pakistanis, Anjan Altan Doziatan shared the good news that the
drama serial "Ertugrul Ghazi" has been viewed more than 100 million
times on YouTube in 18 days on Instagram and conveyed a loving message to
Pakistanis. "I love Pakistan, thank you all for watching our drama; I hope
one day I will come to Pakistan to meet you all."
A few days ago, Isra Biljak, who played the
role of Halima Sultan in the play, had also responded to a message from a
Pakistani fan saying that she was eagerly waiting for him to come to Pakistan
and meet her fans.
It should be noted that the drama
"Derelish Ertugrul" is about the great personality who was the father
of the founder of the Ottoman Empire, Uthman I. His name was Ertugrul Ghazi and
he is also known as Ertugrul Ghazi. He was the chief of the Qai tribe, a gypsy
tribe.
The story of this play revolves around the
conquests of Turkish Muslims in the thirteenth century. That is why Prime
Minister Imran Khan directed to dub this drama based on the conquests of
Muslims in Urdu so that our young Islamic values culture and be aware of
victories. "Ertugrul Ghazi" has been broadcast in 60 different
languages of the world before PTV. It has a total of 179 episodes and was
first aired in 2014 on a Turkish state channel.
ارطغرل کا پاکستانیوں کیلئے محبت بھرا
پیغام، پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار
ڈراماسیریل ’’دیریلش ارطغرل‘‘ کے مرکزی اداکار انجن التان دوزیاتن
المعروف ارطغرل غازی نے ترکی سے پاکستانیوں کے لیے محبت بھرا پیغام بھیجا ہے۔
ترکی کا مقبول ترین ڈراما ’’دیریلش ارطغرل‘‘
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر یکم رمضان المبارک سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی
چینل پر اردو میں ڈب کرکے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے نام سے پیش کیاجارہا ہے۔
ڈرامے کی بہترین کہانی، عمدہ اداکاری اور جاندار
مکالموں نے پاکستانیوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے اور صرف چند ہی دنوں میں
ارطغرل کے پاکستان میں لاکھوں مداح بن گئے ہیں۔ تاہم سب سے زیادہ جن اداکاروں کی
تعریفیں ہورہی ہیں وہ ڈرامے کے مرکزی اداکار ارطغرل غازی (انجن التان دوزیاتن) اور
ان کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حلیمہ سلطان (اسریٰ بلجک) ہیں۔
پاکستانی تو ان دونوں کی اداکاری کے سحر میں مبتلا ہوگئے ہیں اور دونوں کے سوشل میڈیا اکاؤٹنس پرمسلسل ان سے اپنی محبت کا ظہار کررہے ہیں۔ تاہم ایسا نہیں ہے کہ محبتوں کے اظہار کا یہ سلسلہ یک طرفہ ہے بلکہ ڈرامے کے کئی اداکاروں نے پاکستانیوں کی محبت کا جواب دیتے ہوئے ڈراما پسند کرنے پر شکریہ اداکیا ہے۔
گزشتہ روز ڈرامے کے ہیرو اور پاکستانیوں کے ہر دلعزیز اداکار انجن التان دوزیاتن نے انسٹاگرام پر ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کو یوٹیوب پر 18 دنوں میں 10 کروڑ سے زائد بار دیکھے جانے کی خوشخبری شیئر کی اور پاکستانیوں کے لیے محبت بھرا پیغام دیتے ہوئے کہا’’مجھے پاکستان سے محبت ہے، ہمارا ڈراما دیکھنے کے لیے آپ سب کا شکریہ، امید ہے ایک دن میں آپ سب سے ملنے کے لیےپاکستان آؤں گا۔‘‘
چند روز قبل ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا کردار اداکرنے والی اسریٰ بلجک نے بھی ایک پاکستانی مداح کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جوش و خروش سے انتظار کررہی ہیں کہ پاکستان آکر اپنے مداحوں سے ملاقات کرسکیں۔
واضح رہے کہ ڈراما ’’دیریلش ارطغرل‘‘ اس عظیم شخصیت کے بارے میں ہے جو سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔ ان کا نام ارطغرل تھا اور انہيں ارطغرل غازی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ایک خانہ بدوش قبیلہ قائی کے سردار تھے۔
اس ڈرامے کی کہانی ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں کی جانے والی فتوحات کے گرد گھومتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ
وزیراعظم عمران خان نے مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی اس ڈرامے کو اردو میں ڈب کرنے کی ہدایت کی تاکہ ہمارے
نوجوان اسلامی اقدار، ثقافت اور فتوحات سے روشناس ہوسکیں۔ ’’ارطغرل غازی‘‘ پی ٹی وی سے پہلے دنیا کی 60 مختلف زبانوں میں نشر ہو چکا ہے۔ مجموعی طور پر اس کی 179 قسطیں ہیں اور یہ پہلی مرتبہ 2014 میں ترکی کے سرکاری چینل سے نشر ہوا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی اس ڈرامے کو اردو میں ڈب کرنے کی ہدایت کی تاکہ ہمارے
نوجوان اسلامی اقدار، ثقافت اور فتوحات سے روشناس ہوسکیں۔ ’’ارطغرل غازی‘‘ پی ٹی وی سے پہلے دنیا کی 60 مختلف زبانوں میں نشر ہو چکا ہے۔ مجموعی طور پر اس کی 179 قسطیں ہیں اور یہ پہلی مرتبہ 2014 میں ترکی کے سرکاری چینل سے نشر ہوا تھا۔
Categories:
Showbiz
0 comments:
Post a Comment
if you have any questions, Plz let me know @ crossroads919@gmail.com