Sindh Assembly Members Discuss Bollywood Movie “Nayak”

Pakistan Peoples Party and Pakistan Tehreek-e-Insaf members of the Sindh Assembly were seen on Friday using the names of Bollywood actors to describe the personalities of each other.

It started when PTI MPA Arsalan Taj likened CM Murad Ali Shah to Anil Kapoor. “We saw him becoming Anil Kapoor, doing an act, visiting every place as if that’s a scene of a film,” Taj said.

He also alleged that CM Shah wants to look good on camera by “shedding tears”.
The two parties have been accusing each other of mishandling the coronavirus situation in the country.
Sindh Transport Minister Awais Qadir Shah took it on himself to defend the chief minister and asked Taj to find late Indian actor Amrish Puri in their ranks.
“There was also an Amrish Puri in the film. Where is he," Shah asked. "You should at least tell us that.” The minister was apparently referring to Indian movie Nayak.
Released in 2001, Nayak was a political thriller starring Anil Kapoor, Rani Mukherji, Amrish Puri and Paresh Rawal among others.
Anil Kapoor played a TV journalist who was challenged by the sitting CM to take his office for a day.

سندھ اسمبلی میں انیل کپور اور امریش پوری کے چرچے


سندھ کی قانون ساز اسمبلی میں کورونا وبا جیسی نازک اور حساس صورت حال پر بحث و مباحثے کے دوران اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے مثبت تنقید اور مفید تجاویز پیش کرنے کے بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشی اور غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا جاتا رہا۔  
سندھ اسمبلی کا آج کا اجلاس اراکین کے درمیان جملے بازیوں اور ہلڑبازی میں بیت گیا، اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر بحث جاری تھی تاہم اس دوران حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے ایک دوسرے کے رہنماؤں کو بالی ووڈ فلمی ستاروں سے تشبیہ دے ڈالی۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی ارسلان تاج نے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران سندھ میں ایک ’’ انیل کپور‘‘ کو ایکشن میں دیکھا گیا،آج پھر انیل کپور کی اداکاری دہرائی جائے گی۔
اپوزیشن کے اس وار پر حکومتی ارکان بھلا کیسے خاموش رہ سکتے تھے، وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے جواباً کہا کہ ایک فلم میں امریش پوری کا بھی تو کردار تھا، امریش پوری کون تھا ؟ وہ بھی تو بتائیں۔ جس سے ایوان زعفران زار بن گیا۔
گزشتہ روز بھی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے اپنی دھواں دار تقریر میں سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی تھی جس پر وزیرصحت عذرا پیچوہو اور نصرت سحر عباسی کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کے درمیان لفظی نوک جھونک اور ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنانا معمول ہے تاہم اس دوران ایجنڈے پر بات ہونے کے بجائے زیادہ تر وقت ذاتیات اور نکتہ چینی پر صرف ہوجاتا ہے۔


Categories:

0 comments:

Post a Comment

if you have any questions, Plz let me know @ crossroads919@gmail.com

Contact us

Name

Email *

Message *

 

Share if u Care