Citizens of 160 countries based in Saudi Arabia selected for Hajj

Saudi Arabia's Ministry of Hajj and Umrah has finalized the names of lucky citizens from 160 countries in the country and those selected will be notified soon.

A statement issued from the official Twitter account of the two holy shrines on the social networking website said that the Ministry of Hajj has selected citizens of 160 countries residing in the country for Hajj. The selected individuals had passed all the medical tests and their selection has been carried out only after the certificate of health.
The Saudi Ministry of Hajj and Umrah added that all the lucky candidates selected for the Hajj have been notified via SMS. The last date for submission of applications for Hajj was July 10 and good health was considered as the main point.
According to the Ministry of Hajj and Umrah, only those who reside in Saudi Arabia will be able to perform Hajj this year. Attempts to enter Hajj sites in Mina, Muzdalifah and Arafat without permission during the 28th to 12th of Dhul-Hijjah will result in a fine of 10,000 Saudi riyals.
It should be noted that due to the Corona epidemic this year, the Saudi government had allocated 70% of the Hajj pilgrims abroad and 30% for Saudi nationals, but foreigners will also be the only people currently residing in Saudi Arabia.

سعودی عرب میں مقیم 160 ممالک کے شہری حج کے لیے منتخب

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ملک میں موجود 160 ممالک کے خوش نصیب شہریوں کی ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے اور منتخب ہونے والوں کو جلد اطلاع کردی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حرمین شریفین کے آفیشل ٹویٹر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہے وزارت حج نے مملکت میں مقیم 160 ممالک کے شہریوں کو حج کے لیے منتخب کرلیا ہے۔ منتخب کردہ افراد نے تمام تر طبی ٹیسٹوں کو پاس کیا تھا اور صحت مندی کے سرٹیفیکٹ کے بعد ہی ان کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا تھا کہ حج کے لیے منتخب ہونے والے تمام خوش قسمت امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کردیا گیا ہے۔ حج کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 جولائی مقرر کی گئی تھی اور اچھی صحت کو بنیادی نکتہ قرار دیا گیا تھا۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق رواں برس صرف وہی افراد حج کر سکیں جو سعودی عرب میں مقیم ہوں جب کہ 28 ذیقعد سے 12 ذی الحج کے دوران بغیر اجازت نامے کے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حج کے مقامات میں داخلے کی کوشش پر 10 ہزار سعودی ریال جرمانہ ہوگا۔
واضح رہے کہ رواں برس کورونا وبا کے باعث سعودی حکومت نے حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین میں 70 
فیصد بیرون ممالک جبکہ 30 فیصد سعودی شہریوں کے لیے مختص کیا تھا تاہم غیر ملکی بھی صرف وہ افراد ہوں گے جو اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہیں۔


Categories:

0 comments:

Post a Comment

if you have any questions, Plz let me know @ crossroads919@gmail.com

Contact us

Name

Email *

Message *

 

Share if u Care