According to the international news agency, a
small engine plane crashed into a vehicle on the main highway in the city of
Everett in the US County of snohomish, breaking the landing gear of the plane,
but miraculously no casualties were reported.
Rescue workers began the rescue operation by
removing the plane from the main highway and resuming traffic. The pilot and
passenger were taken by ambulance to a nearby hospital, where both are said to
be out of danger.
Police say the pilot was the first to report
the crash, saying the plane's power system had malfunctioned and the plane
crashed on the road. The identity of the pilot and the passenger has not been
revealed. The plane was owned by a pilot.
امریکا
میں چھوٹا طیارہ مصروف شاہراہ پر گر گیا
امریکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ مصروف شاہراہ پر گر گیا تاہم
خوش قسمتی سے پائلٹ اور مسافر محفوظ رہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کاؤنٹی
سنوہومش کے شہر ایوریٹ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے مرکزی
شاہراہ پر گاڑیوں کے درمیان گر گیا جس سے طیارے کے لینڈنگ گیئر ٹوٹ گئے تاہم
معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے
ہوئے طیارے کو مرکزی شاہراہ سے ہٹا کر ٹریفک کو رواں دواں کیا، ایمبولینس کے ذریعے
پائلٹ اور مسافر کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر
بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بارے میں سب سے
پہلے پائلٹ نے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے کا پاور سسٹم خراب ہوگیا ہے جس کے
باعث طیارہ سڑک پر گر گیا۔ پائلٹ اور مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ طیارہ
پائلٹ کی ملکیت تھا۔
Categories:
World News
0 comments:
Post a Comment
if you have any questions, Plz let me know @ crossroads919@gmail.com