Actor Yasir Hussain erupted when a mobile
phone company replaced Pakistani actresses with the drama serial Ertugrul
Ghazi's heroine Isra Baljik (Halima Sultan) as a brand ambassador.
Actor Yasir Hussain has been opposed to
airing the Turkish drama serial "Ertugrul Ghazi" on Pakistan's
state-run TV channel from the very beginning and has previously spoken out
against airing the drama on PTV, saying that foreigners Broadcasting the play
on Pakistan's state TV will hurt local artists.
And now that a well-known mobile company has
appointed Ertugrul Ghazi's lead actress Isra Baljik as its mobile phone brand
ambassador, So Yasir Hussain has once again raised his voice and protested
against the appointment of a foreign actress as a brand ambassador instead of
local actresses.
Yesterday, Yasir Hussain shared a photo of
Isra Beljik on his Instagram story and asked people, "Don't you think that
the brand ambassador of a Pakistani brand should be Pakistani?" Neither an
Indian nor a Turkish actress? ”
Later, in another story, he wrote the names
of almost all the great actresses and models of Pakistan and said, "Is
Mahira Khan, Saba Qamar, Sonia Hussain, Manal Khan, Ayman Khan, Amar Khan, Zara
Noor Abbas, Haniya Amir, Sana Javed, Yemeni Zaidi, Armina Khan, Sara and Hira mani
are not capable of becoming brand ambassadors of Pakistani brand?
Yasir Hussain further wrote that support
Pakistani actresses, Long Live Pakistan. Explaining the reason for not writing
the name of his wife Iqra Aziz in the list mentioned above, Yasir Hussain said
that Iqra's name is not because he is already an ambassador of a mobile brand.
Supporting Yasir Hussain's post, actress
Manal Khan said that Yasir Hussain is right but our people will prove him
wrong.
It should be noted that many Indian artists
have previously modeled in advertisements for Pakistani products.
یاسر
حسین پاکستانی اداکاراؤں کی جگہ حلیمہ سلطان کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر پھٹ پڑے
اداکار یاسر حسین ایک موبائل فون کمپنی کی جانب
سے پاکستانی اداکاراؤں کی جگہ ڈراما سیریل ارطغرل غازی کی ہیروئن اسریٰ بلجک
(حلیمہ سلطان)کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر پھٹ پڑے۔
اداکار یاسر حسین ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل
غازی‘‘ کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پرنشر کرنے کے شروع سے ہی مخالف ہیں اور
پہلے بھی انہوں نےاس ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا
تھا کہ غیر ملکی ڈرامے کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے سے مقامی فنکاروں
کو نقصان ہوگا۔
اور اب جب ایک معروف موبائل کمپنی نے ’’ارطغرل
غازی‘‘کی مرکزی اداکارہ اسریٰ بلجک کو اپنے موبائل فون کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا
ہے تو یاسر حسین نے ایک بار پھر اپنی آواز اٹھاتے ہوئے مقامی اداکاراؤں کی جگہ
ایک غیر ملکی اداکارہ کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر احتجاج کیا ہے۔
گزشتہ روز یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری
پر اسریٰ بلجک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے سوال پوچھا تھا کہ ’’آپ کو نہیں
لگتا کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر پاکستانی ہونی چاہئے؟ نہ بھارتی اور نہ
ترک اداکارہ؟‘‘
بعد ازاں انہوں نے ایک اور اسٹوری میں پاکستان
کی تقریباً تمام بڑی اداکاراؤں اور ماڈلز کے نام لکھ کر کہا ’’کیا ماہرہ خان،
صباقمر، سونیاحسین، منال خان، ایمن خان، امر خان، زارا نور عباس، ہانیہ عامر ، ثنا
جاوید، یمنیٰ زیدی، ارمینا خان، سارہ اور حرامانی کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی
برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟‘‘
یاسر حسین مزید لکھا کہ پاکستانی اداکاراؤں کو
سپورٹ کریں پاکستان زندہ باد۔ اوپر بیان کی گئی لسٹ میں یاسر حسین نے اپنی اہلیہ
اقرا عزیز کا نام نہ لکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اقرا کانام اس لیے نہیں ہے
کیونکہ وہ پہلے ہی ایک موبائل برانڈ کی ایمبسیڈر ہے۔
یاسر حسین کی اس پوسٹ پراداکارہ منال خان نے ان
کی تائید کرتے ہوئے کہا یاسر حسین بالکل درست کہہ رہے ہیں لیکن ہمارے لوگ انہیں
غلط ضرور ثابت کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کئی بھارتی فنکار
پاکستانی پروڈکٹس کے لیے اشتہارات میں ماڈلنگ کرچکے ہیں۔
Categories:
Showbiz
0 comments:
Post a Comment
if you have any questions, Plz let me know @ crossroads919@gmail.com