The mother forgave the son and daughter-in-law for physically abusing the old mother
The mother forgave the son and daughter-in-law who had tortured the old mother along with his wife and also asked the people to forgive their son.
A few days ago, a video went viral on social media in which a son can be seen brutally torturing his old mother. The tragic incident took place in the area of Sadiqabad police station in Rawalpindi.
The video spread like wildfire on social media and Pakistani celebrities raised their voices against the indiscriminate torture of a mother by a son. The event was also trending on social media. Police later arrested the son for torturing the elderly mother.
However, now a new video of the same old woman has come out in which she has forgiven her son and daughter-in-law by forgetting all the grievances. In the video, the woman is seen saying that my son and daughter-in-law have apologized to me and I forgive my son before God.
The old woman also appealed to the people and said, "I apologize on behalf of my son to all those who have been offended by this act of my son, and may they also forgive my son. May Allah guide my Son." I have given an affidavit, so there is no legal action against my son; the video shows the woman's son sitting with his mother.
بیوی کے ساتھ مل کر بوڑھی ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کو ماں نے معاف کردیا اور لوگوں سے بھی اپنے بیٹے کو معاف کرنے کی درخواست کی ہے۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بیٹے کو اپنی بوڑھی
ماں پر بے دردی سے تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی
میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں پیش آیا تھا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی اور پاکستان کی نامور شخصیات نے ایک بیٹے کی جانب سے ماں پر بہیمانہ تشدد کرنے کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ سوشل میڈیا پر بھی یہ واقعہ ٹرینڈنگ میں رہاتھا۔ بعد ازاں پولیس نے بوڑھی ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا تھا۔
تاہم اب اسی بوڑھی خاتون کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے اور بہو سے سارے گلے شکوے بھلا کر انہیں معاف کردیا ہے۔ ویڈیو میں خاتون کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ میرے بیٹے اور بہو نے مجھ سے معذرت کی ہے اور میں اپنے بیٹے کو خدا کے حضور معاف کرتی ہوں۔
بوڑھی خاتون نے لوگوں سے بھی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کی اس حرکت سے جن لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے ان سب سے اپنے بیٹے کی طرف سے معافی مانگتی ہوں اور وہ لوگ بھی میرے بیٹے کو معاف کردیں، اللہ میرے بیٹے کو ہدایت دے۔ میں نے بیان حلفی دے دیا ہے لہذٰا میرے بیٹے کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہ ہو اللہ تعالیٰ بہتری کرے۔ ویڈیو میں خاتون کے بیٹے کو اپنی ماں کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment
if you have any questions, Plz let me know @ crossroads919@gmail.com