SHARJAH: Putting behind what happened in Sharjah match on Sunday, Pakistani cricketer Ahmed Shehzad has wished his fellow player Wahab Riaz good luck for the upcoming Asia Cup.
“Ahmed Shahzad: said small altercations are no big deal. These things happen in the heat of the moment,” said Ahmed Shehzad in a message issued here on Monday.
Ahmed Shehzad said both he and Wahab Riaz should not have reacted the way they did on the field during the match of Pakistan Super League (PSL) in Sharjah.
He said he is keeping no personal grudges and hopes that Wahab Riaz will play a key role in Pakistan’s success in the upcoming tournament.
کرکٹ میں جھگڑا کوئی بڑی بات نہیں وہاب ریاض کو محبت کا پیغام دیا ہے، احمد شہزاد
دبئی: قومی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ انہوں نے وہاب ریاض کو محبت کا پیغام دیا ہے اور وہ اپنے ساتھی کرکٹر کو ایشیا کپ کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہیں جب کہ ان کی خواہش ہے کہ ٹیم کی جیت میں وہاب ریاض اہم کردار ادا کریں۔
اتوار کے روز پاکستان سپر لیگ میں وہاب ریاض سے تلخ کلامی کے بعد اپنے بیان میں احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں جھگڑا کوئی بڑی بات نہیں کیونکہ کھیل میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے لہٰذا معاملےکوبڑھانا نہیں چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آؤٹ ہونے پر غصہ نہیں تھا، میچ کے وقت گرما گرمی تھی تو واقعہ پیش آگیا لیکن وہاب ریاض اور مجھے اس طرح کی چیزیں نہیں کرنی چاہیے تھیں۔
احمد شہزاد نے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے وہاب ریاض کو نیک تمناؤں کا پیغام دیتا ہوں اور خواہش ہےکہ وہاب ریاض قومی ٹیم کی جیت میں اہم کرداراداکریں جب کہ ایشیا کپ کےلیے جانے والی ٹیم کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کھیلوں یا نہیں لیکن جیت پاکستانی ٹیم کی ہونی چاہیے تاہم کوشش ہےکہ پاکستان کےلیے اچھی پرفارمنس کے ساتھ کھیلتا رہوں۔
0 comments:
Post a Comment
if you have any questions, Plz let me know @ crossroads919@gmail.com