Ertugrul's Halima Sultan taught Priyanka Chopra a lesson in supporting the war

A tweet from Isra Baljik (Halima Sultan), the lead actress of the drama serial "Ertugrul Ghazi", has gone viral on social media in which she has lashed out at Indian actress Priyanka Chopra for supporting the war.

Last year, Indian actress Priyanka Chopra backed India's claim of a false surgical strike in Pakistan and supported the war, prompting a backlash from Pakistanis against Priyanka. Pakistani actress Armina Khan had also demanded the removal of Priyanka from the post of UN Goodwill Ambassador.

Later, in August last year, in Los Angeles, USA, when a Pakistani woman, Ayesha Malik, slammed Priyanka for her war-supporting tweets and called her a hypocrite, the mic was snatched from her hand before she could finish, Priyanka insulted Ayesha and asked her to stop screaming.

Priyanka's move has hurt those who want peace all over the world. While Pakistanis criticized Priyanka's move, critics of her move included Halima Sultan (Isra Baljik) of "Ertugrul Ghazi" who not only slammed Priyanka for supporting the war but on the contrary, she also questioned the attitude adopted towards Ayesha.
Following the popularity of the drama serial "Ertugrul Ghazi" in Pakistan, this tweet of Isra Biljik is also going viral on social media once again. In which Isra is teaching Priyanka a lesson of humanity and saying, "Being a patriot does not mean that you promote war." As a UN Goodwill Ambassador, you should not have talked about war.

Isra added, "As a role model, you influence many children and people." And your attitude was very derogatory towards the woman who only asked you a question about your statement which you have already shared with millions of people on Twitter.

It should be noted that the drama serial "Ertugrul Ghazi" has broken records in popularity in Pakistan and both the main actors of Pakistani drama Ertugrul (Engin Altan Doziyatan) and Halima Sultan (Isra Beljik) seem to be very much impressed.


 

ارطغرل کی حلیمہ سلطان نے جب جنگ کی حمایت پر پریانکا چوپڑا کو سبق سیکھایا

 ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کی مرکزی اداکارہ اسرا بلجک (حلیمہ سلطان) کی ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑاکو جنگ کی حمایت کرنے پر کھری کھری سنائی ہیں۔
گزشتہ برس بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو سراہ کر جنگ کی حمایت کی تھی جس پر پاکستانیوں کی جانب سے پریانکا کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آیاتھا۔ پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے پریانکا کو اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
بعدازاں گزشتہ برس اگست میں امریکی شہر لاس اینجلس میں جب ایک پاکستانی خاتون عائشہ ملک نے پریانکا کو ان کی جنگ کی حمایت والے ٹوئٹ پر آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں منافق قرار دیا توان کی بات مکمل ہونے سے قبل ہی ان کے ہاتھ سے مائیک چھین لیاگیا تھااور پریانکا نے ان کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چیخنا بند کریں۔
پریانکا کی اس حرکت نے پوری دنیا میں موجود امن کی خواہش رکھنے والوں کو شدید ٹھیس پہنچائی تھی۔ پریانکا پر جہاں پاکستانیوں نے تنقید کی تھی وہیں ان کی اس حرکت پر تنقید کرنے والوں میں ’’ارطغرل غازی‘‘ کی حلیمہ سلطان (اسرا بلجک) بھی شامل تھیں جنہوں نے پریانکا کو نہ صرف جنگ کی حمایت کرنے پر کھری کھری سنائیں تھیں بلکہ عائشہ ملک کے ساتھ اپنائے جانے والے رویے پر بھی آڑے ہاتھوں لیاتھا۔
پاکستان میں ڈراماسیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کی مقبولیت کے بعد اسرا بلجک کا یہ ٹوئٹ بھی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہورہا ہے۔ جس میں اسرا پریانکا کو انسانیت کا سبق سکھاتے ہوئے کہہ رہی ہیں ’’محب وطن ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ جنگ کو بڑھاوا دیں۔ اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ہونے کی حیثیت سے آپ کو جنگ جیسے موضوع پر بات ہی نہیں کرنی چاہیئے تھی۔
اسرا نے مزید لکھا آپ بطور رول ماڈل بہت سے بچوں اور لوگوں پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ اور آپ کا رویہ اس خاتون کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز تھا جس نے آپ سے صرف آپ کے اس بیان سے متعلق سوال پوچھا تھا جسے آپ پہلے ہی ٹوئٹر پر لاکھوں لوگوں کے ساتھ شیئر کرچکی تھیں۔
واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ نے پاکستان میں مقبولیت میں ریکارڈ توڑدئیے ہیں اور پاکستانی ڈرامے کے دونوں مرکزی اداکاروں ارطغرل (اینجن التان دوزیاتن) اور حلیمہ سلطان(اسرا بلجک) سے بہت زیادہ متاثر نظر آرہے ہیں۔


Categories:

0 comments:

Post a Comment

if you have any questions, Plz let me know @ crossroads919@gmail.com

Contact us

Name

Email *

Message *

 

Share if u Care