Spare the cast of 'Ertugrul' at least: Ahsan Khan lashes out


Ahsan Khan scolded Pakistanis who criticized Ertugrul's artists:

Renowned actor-host Ahsan Khan scolded Pakistanis for criticizing the cast of Turkey's most popular drama "Ertugrul Ghazi".
 
The drama based on Islamic history "Dirlish Ertugrul", also known as "Ertugrul Ghazi", which was aired in Turkey about 6 years ago, is now being aired in Urdu on Pakistan's state TV and the first episode of this drama has made Pakistanis crazy.

While the drama is gaining traction on social media, some Pakistani fans are also criticizing the personal life of the characters and their dress and style. The Turkish actress Isra Beljic, who plays Ertugrul's wife Halima Sultan in the play, has captivated Pakistanis with her acting and innocence.

However, Isra is very different from Halima's role in her personal life. Recently, she posted a picture on her Instagram account in a Western-style dress, which made her Pakistani fans unable to control their emotions and criticize her. Instructions were issued to dress in Islamic style.
On the other hand, there is a picture of the hero of the drama, Ertugrul, in which he is sitting with his pet dog in his hand, but the Pakistanis took him by the hand.
Screen shots of critical comments made by Pakistanis on Ertugrul's characters are going viral on social media, which enraged actor Ahsan Khan, who took to Twitter to criticize all of them, saying, "I know that People in Pakistan think that it is right to criticize and judge actors here. At least forgive Ertugrul's cast and artists. What is happening is very embarrassing. Who are we to do all this with them? ”

ارطغرل کے فنکاروں  پر تنقید کرنیوالے پاکستانیوں کو احسن خان نے جھاڑ پلادی


نامور اداکارومیزبان احسن خان نے ترکی کے مقبول ترین ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے فنکاروں پر تنقید کرنے والے پاکستانیوں کو جھاڑ پلادی۔
تقریباً 6 سال قبل ترکی میں نشر ہونے والا اسلامی تاریخ پر مبنی ڈراما’’دیریلش ارطغرل‘‘ جسے ’’ارطغرل غازی‘‘ بھی کہاجاتا ہے آج کل پاکستان کےسرکاری ٹی وی پراردو زبان میں پیش کیاجارہا ہے اور اس ڈرامے کی پہلی قسط نے ہی پاکستانیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا ہے۔
جہاں سوشل میڈیا پرڈرامے کو خوب پزیرائی مل رہی ہے وہیں کچھ پاکستانی مداح ڈرامے کے کرداروں کی ذاتی زندگی اور ان کے لباس و انداز پر تنقید بھی کررہے ہیں۔ ڈرامے میں ارطغرل کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار اداکرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلجیک کی اداکاری اور معصومیت نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا ہے۔
تاہم اسرا ذاتی زندگی میں حلیمہ کے کردار سے بالکل مختلف ہیں حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مغربی طرز کے لباس میں تصویر پوسٹ کی جسے دیکھ کر ان کے پاکستانی مداح اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں اسلامی طرز کا لباس زیب تن کرنےکی ہدایات جاری کرنے لگے۔
وہیں دوسری طرف ڈرامے کے ہیرو ارطغرل کی بھی ایک تصویر جس میں وہ اپنے ہاتھ میں اپنے پالتو کتے کو لے کر بیٹھے ہیں پر پاکستانیوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
پاکستانیوں کی جانب سے ارطغرل کے کرداروں پر کیے جانے والے تنقیدی تبصروں کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں جنہیں دیکھ کر اداکار احسن خان غصے میں آگئے اور انہوں نے ٹوئٹر پر ان تمام لوگوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’میں جانتاہوں کہ پاکستان میں لوگ سوچتے ہیں کہ یہاں اداکاروں پر تنقید کرنا اور انہیں جج کرنا ٹھیک ہے۔ کم از کم ارطغرل کی کاسٹ اور فنکاروں کو تو بخش دیں۔ یہ جو کچھ بھی ہورہا ہے نہایت شرمناک ہے ہم ہوتے کون ہیں ان کے ساتھ یہ سب کرنے والے؟‘‘




Categories:

0 comments:

Post a Comment

if you have any questions, Plz let me know @ crossroads919@gmail.com

Contact us

Name

Email *

Message *

 

Share if u Care