There is a lot of talk in Russia these days
about an 11-year-old girl, Amna, whose natural beauty has shocked
the world. Amina Ependieva has one eye blue and
the other dark brown. While he is completely suffering from albino or
sunflower condition.
The girl was photographed by Amna
Arskova, a well-known Chechen photographer, and posted on her Instagram
account, which was shared by ten times more people than usual and praised the girl's special face and beauty.
Some have called it heavenly beauty, while others have questioned the
authenticity of the images. That's why more than 10,000
likes have been received on the
photos of teen Amna.
According to Russian media, Amna hails from the small Chechen village of Kurchaloy
and her beauty lies in two genetic diseases. The first is albinism
or sunflower in which the skin color is milky.
Second, they suffer from heterochromia
due to which the color of their two eyes is very different from each other.
Although these two conditions do not work together in the same person, in the
case of Amna, the two genetic defects can be seen
together.
On the other hand, many people have said that
these photos have been changed from Photoshop
because 11-year-old Amna has not yet revealed her personal Facebook
or Instagram account, but the photographer Amna insists that this shy girl
lives in her village and more beautiful than pictures.
چیچنیا کی آمنہ کے غیر فطری حسن نے پوری دنیا کو حیران کردیا
روس میں ان دنوں ایک گیارہ سالہ لڑکی آمنہ کا بہت چرچا ہے جس کے
قدرتی حسن نے دنیا کو ششدر کررکھا ہے۔ آمنہ آپینڈیوا کے ایک آنکھ نیلی اور
دوسری ڈارک براؤن ہے۔ جبکہ وہ مکمل طور پر البینو یا سورج مکھی کی کیفیت کی شکار
ہے۔
اس لڑکی کی تصاویرچیچنیا کی ایک مشہور فوٹوگرافر
آمنہ ارسکوفا نے کھینچی اور اسے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جسے معمول سے
دس گنا زائد افراد نے شیئر کیا اور لڑکی کے خاص چہرے اور حسن کی تعریف کی ہے۔ بعض
افراد نے اسے آسمانی حسن قرار دیا ہے تو کچھ لوگوں نے تصاویر کی صداقت پر بھی
سوالات اٹھائے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نوعمر آمنہ کی تصاویر پر 10 ہزار سے زائد لائکس
موصول ہوچکے ہیں۔
روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق آمنہ کا تعلق چیچنیا کے ایک چھوٹے
سے گاؤں قشلوئے سے ہے اور اس کے حسن کا راز دو جینیاتی امراض میں پوشیدہ ہے۔ اول
البینزم یا سورج مکھی جس میں جلد کا رنگ دودھیا ہوجاتا ہے دوم وہ ہیٹروکرومیا کی
شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کی دونوں آنکھوں کی رنگت ایک دوسرے سے بہت مختلف ہے۔
اگرچہ ایک ہی انسان میں یہ دونوں کیفیات ایک ساتھ اثر انداز نہیں ہوتیں لیکن آمنہ
کے معاملے میں دونوں جینیاتی خامیاں ایک ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔
دوسری جانب بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ یہ تصاویر فوٹوشاپ
سےتبدیل کی گئی ہیں کیونکہ 11 سالہ آمنہ کو اب تک ذاتی فیس بک یا انسٹاگرام
اکاؤنٹ سامنے نہیں آسکا تاہم تصاویر لینے والی آمنہ کا اصرار ہے کہ یہ شرمیلی
لڑکی اپنے گاؤں میں رہتی ہے اور حقیقت میں تصاویر سے زیادہ خوبصورت ہے۔
Categories:
World News
0 comments:
Post a Comment
if you have any questions, Plz let me know @ crossroads919@gmail.com