The World Health Organization (WHO) has warned that
the corona virus is unlikely to be eradicated, so the world must learn how to
cope with the deadly virus.
The World Health Organization (WHO) Director of
Emergency Situations Michael Ryan revealed in a virtual press conference that
the possibility of the corona virus becoming extinct has disappeared; now we
need to learn how to live with the virus and be aware. And its lethality must
be combated through precautionary measures.
Michael Ryan described the spread of the corona virus
as a serious problem, adding that HIV has not yet been eradicated from the
world and that another deadly virus epidemic is now looming on the horizon. Is,
the virus should be taken seriously and the lockdown should not be rushed.
Michael Ryan, director of the World Health
Organization's Department of Emergency Situations, called on the international
community to develop an effective and low-cost vaccine as soon as possible,
saying it would be impossible for the situation to return to normal before the
drug becomes available.
It should be noted that the number of deaths due to
Corona virus has reached close to 300,000 worldwide while the number of people
infected with this deadly virus has exceeded 500,000. The highest number of
deaths occurred in the United States.
کورونا وائرس کا دنیا سے ختم ہونے کا
امکان نہیں، عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت نے
خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کا امکان نہیں اس لیے دنیا کو اس مہلک
وائرس کے ساتھ ہی جینے کا ڈھنگ سیکھنا ہوگا۔
عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ڈائریکٹر برائے ہنگامی حالات
مائیکل ریان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ کورونا وائرس کے دنیا سے
ختم ہوجانے کا امکان ناپید ہوگیا ہے، اب ہمیں اس وائرس کے ساتھ ہی زندگی بسر کرنے
کا ڈھنگ سیکھنا ہوگا اور آگہی و احتیاطی تدابیر کے ذریعے اس کی ہلاکت خیزی کا
مقابلہ کرنا ہوگا۔
مائیکل ریان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو
سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا سے اب تک ایچ آئی وی کا خاتمہ نہیں
ہوسکا ہے اور اب ایک اور جان لیوا وائرس کی وبا کا سامنا ہے اور یہ بھی دنیا سے
ختم ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔ وائرس کو سنجیدگی سے لیا جائے اور لاک ڈاؤن میں نرمی
میں جلد بازی نہ کی جائے۔
عالمی ادارہ صحت کے شعبہ ہنگامی حالات کے
ڈائریکٹر مائیکل ریان نے موثر اور کم قیمت ویکسین کی جلد از جلد تیاری کے لیے
عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دوا کی دستیابی سے قبل حالات کا معمول پر
آنا ناممکن نظر آتا ہے۔
واضح
رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ کے قریب جا
پہنچی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی
ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں
Categories:
World News
0 comments:
Post a Comment
if you have any questions, Plz let me know @ crossroads919@gmail.com