National Assembly member Dr
Amir Liaquat Hussain has denied reports that Rubina Ashraf, a well-known
Pakistani actress suffering from corona virus, has been transferred to ICU.
According to social media
reports,
Rubina Ashraf, a well-known Pakistani actress suffering from corona virus, was
shifted to the intensive care unit due to ill health. However, Dr Amir Liaquat
Hussain has denied the reports.
Dr. Amir Liaquat Hussain wrote
on Twitter
that Rubina Ashraf is in good health at home. All the rumors spread about her
shift to ICU are baseless. Rubina Ashraf's husband Tariq Bhai appealed for
prayers for health. While Sindh Assembly member Shehzad Qureshi is also in
touch with the family.
Actress Rubina
Ashraf,
60, was diagnosed with the corona virus last week after which she quarantined
herself at home. The actress was having trouble breathing due to the corona
virus.
After hearing the news of Rubina Ashraf's ill health, artists
associated with the showbiz industry have prayed for her speedy recovery. Nada
Yasir and Yasir Nawaz, who also suffer from corona virus, shared a photo of
Rubina Ashraf and prayed for her health.
Many showbiz stars
including
Humayun Saeed, Mahira Khan, Mansha Pasha, Angelin Malik and Ali Rehman Khan are
praying for Rubina Ashraf and praying for her speedy recovery.
اداکارہ روبینہ اشرف کے آئی سی یو منتقل
ہونے کی افواہیں مسترد
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے
کورونا وائرس کا شکار پاکستان کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف کے آئی سی یو میں
منتقل ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق کورونا
وائرس کا شکار پاکستان کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف کو طبیعت بگڑنے پر انتہائی
نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا تاہم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ان خبروں
کی تردید کردی ہے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر
لکھا روبینہ اشرف صاحبہ گھر پر رو بصحت ہیں ان کی آئی سی یو میں شفٹ کیے جانے
کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، روبینہ اشرف صاحبہ کے
شوہر طارق بھائی نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی بھی
اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔
60 سالہ اداکارہ روبینہ اشرف میں گزشتہ
ہفتے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ
کرلیا تھا۔ اداکارہ کو کورونا وائرس کے باعث سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا۔
روبینہ اشرف کی طبیعت خرابی کی خبر سن کر شوبز
انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے۔ ندا یاسر اور
یاسر نواز جو خود بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں نے روبینہ اشرف کی تصویر شیئر کرتے
ہوئے ان کی صحت کے لیے دعا کی۔
ہمایوں سعید، ماہرہ خان، منشا پاشا، انجلین ملک اور علی رحمان خان سمیت متعدد شوبز اسٹارز روبینہ اشرف کے لیے دعا گو ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔
Categories:
Showbiz
0 comments:
Post a Comment
if you have any questions, Plz let me know @ crossroads919@gmail.com