Well known TV anchor and compere Tariq Aziz
was laid to rest.TV anchor and compere Tariq Aziz was buried
in a cemetery in Garden Town, Lahore.
Well known TV host Tariq Aziz
has been
laid to rest in his mother's side in the cemetery located in Garden Town,
Lahore. His funeral prayers were offered by Qari Sadaqat. The funeral prayers
were attended by Qavi Khan, Sohail Ahmed, Noorul Hassan, Anwar Ali, Khalid
Butt, Imran Shoki, Sarfraz Vicky and close relatives.
Tariq Aziz had been ill for some time and today at
the age of 84 he met Khaliq Aziz. He was born in Jalandhar in 1936.
However, after the formation of Pakistan, he came to Pakistan with his family.
He received his early education in Sahiwal.
He started his professional life with Radio Pakistan Lahore. When
Pakistan Television was started in 1964, Tariq Aziz was the first male
announcer of PTV, but his real fame came in 1975 from the famous PTV game show “Neelam Ghar” which continued uninterrupted for
almost ten years. When the “Neelam Ghar” was reopened after a gap of several years,
it was renamed "Tariq Aziz Show". Thus, he hosted the program
for more or less 40 years.
Tariq Aziz also showed the essence of his
acting on the big screen, his first film "Insaniat"
was released in 1967. He also starred in Salgira, Qasam
us waqt ki, Katari, Chirag Kahan Roshni Kahan and Har Gaya Insan.
Tariq Aziz also entered politics. In the 1997 general elections,
he contested from Lahore on a PML-N ticket and won the NA-94 seat. His opponent
was also Prime Minister Imran Khan, Who was fighting the first
election of his political life at that time.
On the other hand, Prime Minister Imran Khan expressed
his grief and sorrow over the death of Tariq Aziz and said that he offered his
condolences to his family and prayed for them.
معروف ٹی وی اینکر اور کمپیئر طارق عزیز کو سپرد خاک کردیا گیا
ٹی وی کے عہد ساز اینکر اور کمپیئر طارق عزیز کو
لاہور کے گارڈن ٹاؤن میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
معروف ٹی وی میزبان طارق عزیز کو لاہور کے
گارڈن ٹاؤن میں واقع قبرستان میں والدہ کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا ہے، ان کی
نماز جنازہ قاری صداقت نے پڑھائی اورنماز جنازہ میں قوی خان، سہیل احمد،
نورالحسن، انور علی، خالد بٹ، عمران شوکی، سرفراز وکی اور قریبی عزیز و اقارب شریک
ہوئے۔
طارق عزیز گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور آج 84 برس کی عمر میں
خالق عزیز سے جاملے، وہ 1936 میں جالندھر میں پیدا ہوئے تھے تاہم قیام پاکستان کے
بعد وہ اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم ساہیوال میں
حاصل کی۔
انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ
ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ جب 1964 میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو
طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے تاہم انہیں اصل شہرت 1975 میں
پی ٹی وی کے معروف گیم شو نیلام گھر سے حاصل ہوئی جو تقریباً دس سال تک بلاتعطل
جاری رہا
کئی سال وقفے کے بعد جب نیلام گھر دوبارہ شروع کیا گیا تو اس کا نام ’’طارق عزیز شو‘‘ رکھا گیا۔ اس طرح انہوں نے کم و بیش 40 سال تک اس پروگرام کی میزبانی کی۔
کئی سال وقفے کے بعد جب نیلام گھر دوبارہ شروع کیا گیا تو اس کا نام ’’طارق عزیز شو‘‘ رکھا گیا۔ اس طرح انہوں نے کم و بیش 40 سال تک اس پروگرام کی میزبانی کی۔
طارق عزیز نے بڑی اسکرین پر بھی اپنی اداکاری کے
جوہر دکھائے، ان کی پہلی فلم “انسانیت” 1967 میں ریلیز ہوئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے
سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں اور ہار گیا انسان میں بھی
اداکاری کی۔
طارق عزیز نے سیاست میں بھی قدم رکھا،1997
کے عام انتخابات میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر لاہور سے قومی اسمبلی کی
نشست این اے 94 پر الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے۔ ان کے مدمقابل وزیر اعظم عمران خان
بھی تھے۔ جو اس وقت اپنی سیاسی زندگی کا پہلا الیکشن لڑ رہے تھے
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے طارق عزیز کی
موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اہل خانہ سے تعزیت
کرتا ہوں اور ان کے لیے دعا گو ہوں۔
Categories:
Showbiz
0 comments:
Post a Comment
if you have any questions, Plz let me know @ crossroads919@gmail.com