Fawad Chaudhry is ignorant who considers himself the "Imam" of Science, Mufti Muneeb

Mufti Muneeb-ur-Rehman, Chairman Ruet-e-Hilal Committee, has said that it is the ignorance of Fawad Chaudhry who considers himself the Imam of Science.

Mufti Muneeb-ur-Rehman, Chairman, Central Ruet-e-Hilal Committee, Pakistan, has said that Federal Minister for Science and Technology, Fawad Chaudhry, after seeing the new moon last night, asked the people to decide for themselves. The Prophet (Peace and blessings of Allah be upon him) has clearly said that if the 29th day of the moon is cloudy and the moon is not visible, then complete the 30th lunar month, but according to Fawad Chaudhry and his imitators, the command of the Prophet (Peace and Blessings of Allah be upon him) has no value. Their job is just to make fun of religion.
Mufti Muneeb-ur-Rehman said that nowhere in Islam and Qur'an and Sunnah is it stated that the lunar date will be determined by looking at the size and time of the new moon, nor is it written in any astronomy book. Is the ignorance of those who consider themselves the Imam of Science.
Chairman Ruet Hilal Committee said that even if the moon is scientifically informed for some time after sunset on the 29th day of the lunar month, it is not visible and if it is not visible, it will be considered as 30th month, but By the next evening, it will be 24 hours older, so it will stay relatively long on notice and will be relatively large in size, but it will be the moon of the first date, which we have written about in detail in our book.

فواد چوہدری کی جہالت ہے جو خود کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں، مفتی منیب

رویت ہلال کمیٹی چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ یہ فواد چوہدری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بڑے طمطراق سے گزشتہ شب چاند کو دیکھ کر کہا کہ عوام خود فیصلہ کرلیں، یہ دوسری تاریخ کا چاند ہے۔ رسول اللہ ﷺنے صاف الفاظ میں فرمایا ہے کہ اگر چاند کی 29 تاریخ کو مطلع ابر آلود ہو اور چاند نظر نہ آئے تو قمری مہینہ 30 کا پورا کرلو، مگر فواد چوہدری اور ان کے مقلدین کے نزدیک فرمانِ رسول ﷺ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اُن کا کام صرف دین کا مذاق اڑانا ہے۔
مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ دینِ اسلام اورقرآن وسنت میں تو یہ کہیں بھی نہیں بتایا گیا کہ نئے چاند کا سائزاورمطلع پر اس کا ٹائم دیکھ کرقمری تاریخ کا تعین کیا جائے گا، نہ یہ فلکیات کی کسی کتاب میں لکھا ہے ، یہ فواد چوہدری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ قمری مہینے کی 29 تاریخ کو اگر چاند غروبِ آفتاب کے بعد کچھ  دیر کے لیے سائنسی اعتبار سے مطلع پر موجود بھی ہو تو وہ قابلِ رویت نہیں ہے اور نظر نہیں آیا تو مہینہ 30 کا قرار پائے گا، مگر اگلی شام تک اس کی عمر 24 گھنٹے بڑھ جائے گی ، لہٰذا وہ مطلع پر نسبتاً زیادہ دیر رہے گا اور اس کا سائز بھی نسبتاً بڑا ہوگا، لیکن وہ پہلی تاریخ ہی کا چاند ہوگا، اس پر ہم اپنی کتاب میں تفصیل کے ساتھ لکھ چکے ہیں۔


Categories:

0 comments:

Post a Comment

if you have any questions, Plz let me know @ crossroads919@gmail.com

Contact us

Name

Email *

Message *

 

Share if u Care